پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز پر مشتمل وفد نے ضلع سوات کامعلوماتی دورہ کیا دورے کا اہتمام جرمن ترقیاتی ادارے(جی آئی زی) کے تحت لوکل گورنمنٹ پرجاری پراجیکٹ کے تحت کیا گیا تھا۔وفد میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور، ایم سی جہلم اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے افسران علاؤہ ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز، جنرل منیجر (ID)محمود مسعود تمنا، ڈپٹی منیجر (ID) صہیب رشید، ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر ایس این جی عمر عبدالعزیز، ایڈوائزر ایس این جی شاہد فاروق اور جی آئی زی کے نمایندہ صنم ارشاد، ایڈوائزر لوکل گورننس شامل تھے وفد کے شرکا نے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کے ساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی اور بحرین تحصیل میں پائلٹ پروجیکٹ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سپورٹ یونٹ کے کام اور مختلف سیکشنز کے بارے میں وفد کو بتایا گیا جو اگست 2024 تک کام شروع کر دیگا جبکہ ایس این جی پروگرام کے تعاون سے پائلٹ تحصیل لیول ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے اختتام پر سید زاہد عزیز ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی اور محمود مسعود تمنا نے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان اور دیگر افسران کو پی ایم ڈی ایف سی کی طرف سے 25 سال مکمل ہونے پر پاکستان پوسٹ کی جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹس اورشیلڈزپیش کئے۔بعد ازاں ٹیم نے ایس این جی پروگرام کے تعاون سے ڈبلیو ایس ایس سی کے تیار کردہ فضلہ کو الگ کرنے والے یونٹس کادورہ بھی کیا