پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز پر مشتمل وفد نے ضلع سوات کامعلوماتی دورہ کیا دورے کا اہتمام جرمن ترقیاتی ادارے(جی آئی زی) کے تحت لوکل گورنمنٹ پرجاری پراجیکٹ کے تحت کیا گیا تھا

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور لوکل گورنمنٹ آفیسرز پر مشتمل وفد نے ضلع سوات کامعلوماتی دورہ کیا دورے کا اہتمام جرمن ترقیاتی ادارے(جی آئی زی) کے تحت لوکل گورنمنٹ پرجاری پراجیکٹ کے تحت کیا گیا تھا۔وفد میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور، ایم سی جہلم شیخو پورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے افسران کے علاؤہ ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی
سید زاہد عزیز ، جنرل منیجر (ID)محمود مسعود تمنا ، جبکہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات آفس ہونی والی میٹنگ میں شاہد خان ،مئیر سوات ذیشان،ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈ ایس این جی عمر عبدالعزیز , جی آئی زی سے ایڈوائزر لوکل گورننس صنم ارشاد اور صہیب رفیق، ڈی ایم آئی ڈی شامل تھے وفد کے شرکا نے کمپنی کے مختلف شعبوں کادورہ کیا اور ان کی ورکنگ کا مشاہدہ کیا بعد ازاں میٹنگ میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے باہمی تعاون بڑھانے اور بہترین ورکنگ ماڈلز اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رائج کرنےپر اتفاق کیا۔
وفد کے شرکانے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے زیر انتظام واٹر ٹینکس کا دورہ بھی کیا اس موقع پر کمپنی کی جانب سے وفد کے شرکا کو واٹر سپلائی سسٹم پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ملاقات کے اختتام پر سید زاہد عزیز ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی اور محمود مسعود تمنا نے مئیر سوات شاہدخان کو پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے 25 سال مکمل ہونے پر پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹس اور شیلڈز پیش کی گئیں۔