ورلڈ بنک اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی ٹیم کا دورہ جھنگ۔

28فروری 2024
ورلڈ بنک اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی ٹیم کا دورہ جھنگ۔
ایڈوائزر ورلڈ بنک ڈاکٹر عشرت حسین، صہیب رشید اور ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز کی زیر نگرانی ٹیم نے پنجاب سٹیز پروگرام کے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی اور فیلڈ کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر نے افسران کو منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی
پنجاب سٹیز پروگرام سے میونسپل کمیٹی کو نئی مشینری موصول ہونے سے شہر میں صفائی کے نظام میں بہت بہتری آئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
چوک چوراہوں اور دیواروں پر تزئین و آرائش سے پاکستان اور شہر کے کلچر کو اجاگر کیا گیا ہے۔محمد ابوبکر
سیوریج پائپ تیار کرنے کیلئے فیکٹری جھنگ میں قائم کرنے سے کام کی رفتار بہت تیز نظر آئی۔محمد ابوبکر
موجودہ ڈسپوزل اسٹیشن کی بحالی پر بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ہے اور نئے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر پر تکنیکی کام جاری ہے۔بریفنگ
ای گورنس سسٹم کے تحت میونسپل کمیٹی میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
پنجاب سٹیز پروگرام کے فنڈز سے مین ہولز کو کور کیا گیا ہے اور سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ بھی جاری ہے۔بریفنگ
ٹف ٹائلز کے منصوبہ سےگلیوں اور بازاروں میں صفائی کے نظام میں بہت بہتری آئی ہے۔بریفنگ
پنجاب سٹیز پروگرام کے دیگر منصوبوں پر بھی افسران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ورلڈ بنک اور پنجاب سٹیژ پروگرام کے افسران نے ام رباب لیڈیز پارک کا دورہ کیا،پارک کے مختلف شعبوں میں کام کا جائزہ لیا۔
جھنگ میں زیر تعمیر جامع سیوریج منصوبہ بشمول ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا گیا۔