یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پانی کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد ۔۔۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب آب پاک اتھارٹی کی خصوصی شرکت ۔۔۔
آب پاک اتھارٹی ، پنجاب میونسپل ڈولپمنٹ فنڈ کمپنی، روٹرکٹ کلب اور پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کے تعاون سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔۔۔
سیمینار میں طلبہ کی بھرپور شرکت ۔۔۔
پنجاب میں پانی کےمصوبوں کی تکمیل کی بدولت اقتصادی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے، سید زاہد عزیز
پنجاب میں کم پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا جائے، سید زاہد عزیز
زیر زمین پانی کو بچانے کیلئے درست فصلوں کی کاشت کا انتخاب انتہائی اہم ہے، سید زاہد عزیز
چاول و گنے کی فصلوں پر بڑی مقدار میں زیر زمین پانی کا استعمال کیا جاتا ہے، سید زاہد عزیز
خوردنی تیل کی درآمد پر خطیر زرمبادلہ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، سید زاہد عزیز
مزید شرکا کو پنجاب بالخصوص لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں پانی کی دستیابی اور مجموعی صورتحال پر جامع پریزینٹیشن پیش کی گئی ۔۔۔
سیمینار کے اختتام میں آگاہی واک اور سوال و جوابات کا سیشن بھی منعقد کیا گیا ۔۔۔
اس موقع پر جائیکا جاپان کے مشن، ایم ڈی واسا فیصل آباد عامر عزیز ، کنونئیر پاکستان انجنئیرنگ کونسل سید نفاست رضا، یونیسیف سے صباحت امبرین ، ڈائریکٹر پروجیکٹس آب پاک اتھارٹی شرجیل حسین، محکمہ انہار کے افسران و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے چیف انجینئر رفیق سورویا نے شرکت کی۔