پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی)کے زیر اہتمام 76ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ممتاز آرکیٹکٹ پلانر، پرویز اقبال، چئیرمین BOD-PMDFCنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ بورڈ ممبرز سمیت بڑی تعداد میں افسران اور سٹاف بھی تقریب میں بھرپور ملی جوش و جذبے سے شامل ہوئے۔