ورلڈ بینک کے 7رکنی وفد کی سیکرٹری بلدیات سے ملاقات پنجاب ڈویلپمنٹ اور پنجاب سیٹیز پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ
وفد نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کا بھی دورہ کیا.
ایم ڈی سید زاہد عزیز نے پی سی پی اور دیگر منصوبوں کے اہداف پر بریفنگ دی
کیتھرین، ڈیو،سالم، صہیب رشید،کارلو،سیماب اور شہناز ارشد وفد میں شامل وفد کو 16 شہروں میں ترقیاتی کاموں بارے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی.
صوبہ بھر میں سیوریج اور واٹر سپلائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔سیکرٹری بلدیات وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے 304 ارب سے پی ڈی پی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہر شہر میں جامع سیوریج سسٹم، انڈرگرائونڈ واٹر ٹینک بنایا جائے گا. ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے میکانزم میں روانہ کی بنیاد پر بہتری آرہی ہے۔ حکومت پنجاب نے شہریوں کے ساتھ دیہاتوں میں بھی بنیادی سہولیات کا دائرہ بڑھایا ہے۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
سیکرٹری بلدیات
شکیل احمد
400 ملین ڈالر سے سیوریج اور سٹارم واٹر منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
سیوریج مسائل کے حل سے بیماریوں میں کمی اور بچوں کی نشونما کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی. بارشی پانی کی نکاسی کے لیے سٹارم واٹر ڈرینز، ٹینکس بنیں گے. پی آئی ڈی پی کے تحت جھنگ میں جدید لینڈ فل سائٹ بنائی جائے گی. میٹیریل ریکوری اور انجینئرڈ لینڈ فل سائٹس کے ذریعے سالڈ ویسٹ کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
ایم ڈی سید زاہد.