نگراں وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد سے پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب سٹیز پروگرام سید زاہد عزیز کی ملاقات. ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پنجاب سٹییز پروگرام کے بارے میں وزیر بلدیات کو بریفنگ . تقریباً 23 ارب روپے کی لاگت سے متعلقہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ان منصوبوں میں فراہمی آب ، نکاسی آب ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر، پارکس اور بس اسٹینڈز کی تعمیر شامل ہیں ۔