ہڈیارہ ڈرین کے ری وائٹلا ئزیشن منصوبے کا افتتاح | سیکریٹری بلدیات کے ہمراہ ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی اور چئیرمین یونیورسٹی آف لاہوربھی موجود

ہڈیارہ ڈرین کے ری وائٹلا ئزیشن منصوبے کا افتتاح

سیکریٹری بلدیات کے ہمراہ ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی اور چئیرمین یونیورسٹی آف لاہوربھی موجود

یونیسف، اور انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے افسران کی بھی خصوصی شرکت

ڈاکٹر افضل (NIBGE) کی فلوٹنگ ویٹ لینڈز پر تفصیلی بریفنگ

یونیسیف اور یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی منصوبہ مکمل کرے گی

ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے 500 میٹر ڈرین میں پانی کی صفائی کے لئے ویٹ لینڈز بنائی جائیں گی۔

واٹر ٹریٹمنٹ کا یہ طریقہ پنجاب کے دیگر ڈرینز کے لیے رول ماڈل بن سکتا ہے: سیکریٹری بلدیات

منصوبہ ہڈیارہ ڈرین کے پانی کو قدرتی طور پر صاف کرنے کا ایک جدید اور ماحول دوست حل ہے:سیکرٹری بلدیات

اگلے مرحلے میں مزید 500 میٹر اور پھر اس کو دس کلومیٹر تک بڑھایا جائے گا: سیکرٹری بلدیات

پودوں سے پانی قدرتی طور پر صاف ہو گا اور بدبو کے خاتمے سے ماحول بہتر ہو گا: سیکرٹری بلدیات

پانی کی قدرتی طور پر مخصوص پودوں سے صفائی کے پراجیکٹس پی ایم ڈی ایف سی پہلے بھی کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔سید زاہد عزیز،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی

پانی کی صفائی کے معیار کی مانیٹرنگ کے لئے جدید ڈیجیٹل واٹر ٹیسٹنگ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا: زاہد عزیز

فلوٹنگ ویٹ لینڈز سے ماحولیاتی نظام اور زیر زمین پانی کی کوالٹی بہتر ہوگی: زاہد عزیز
اس موقع پر معزز شرکا نے شجر کاری بھی کی